ابنا: انہوں نے کہا کہ حجاب عورت کی ڈھال اور معاشرے کی پاکیزگی و تطہیر کا ضامن ہے، پردہ کسی بھی طرح خواتین کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بلکہ ان کو تحفظ کے ساتھ کام کرنے کا جذبہ عنایت کرتا ہے۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ موجودہ دور میں دنیا بھر میں باحجاب مسلم خواتین اپنے دائرہ کار میں باوقار طریقے سے اپنے امور سر انجام دیتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا اسلام نے پردے کے احکامات نافذ کر کے عورت کو معاشرے میں قابل عزت و احترام ہستی قرار دیا۔حجاب اسلام کی عطا کردہ عزت و عظمت کی میراث ہے یہ کسی جبر اور پابندی کی علامت نہیں، البتہ حجاب کی تشریح ایسے انداز میں کی جائے جو اسلامی تعلیمات کی روح اور اسلام کے تقاضوں کے مطابق ہو اور ایسی تشریح ہو جس پر ہر معاشرے میں عمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کا راز اسلامی اصولوں اور صحیح اسلامی معاشرے کے قیام میں مضمر ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی اصولوں کے مطابق اپنی زندگی گزاریں تو تمام پریشانیوں اور مسائل سے چھٹکارہ حاصل کر سکتے ہیں۔
.....
/169